حیدرآباد ،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے سمیر ورما اور رنکو ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے رینکنگ کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بالترتیب مرد سنگلز اور ڈبلز خطاب اپنے نام کئے۔ سمیر نے 75,000 ڈالر انعامی رقم کے بی ڈبلیو ایف ٹور سپر 100 ٹورنامنٹ کے مرد سنگلز فائنل میں ملائیشیا کے سونگ جو وین کو 21-15 21-18 سے شکست دی۔رنکوریڈڈي اور شیٹی نے انڈونیشیا کے اکبر بنٹانگ کہیونی اور محمد رضا پہلیوی اصفہانی کو 21-16 21-16 سے شکست دے کر مرد ڈبلز خطاب اپنے نام کیا۔حالانکہ ہندوستان کا خطابی ہیٹ ٹرک بنانے کا خواب چکنا چورہو گیا کیونکہ پرنب جیری چوپڑا اور این سکی ریڈی کی ٹاپ مقامی جوڑے مخلوط ڈبلز فائنل میں ہار گئی۔چوپڑا اور ریڈی نے 55 منٹ مشقت کی لیکن اکبر بنٹانگ اور ونی اوکناونا کی ملائیشیائی جوڑی سے ہار گئی جنہوں نے 15-21 21-19 25-23 سے جیت درج کی۔